20 مارچ 2012 - 20:30

افغانستان کی پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں افغان عوام کے قتل عام کے بعد غیر ملکی فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پابندی کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق افغان پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں افغان عوام کے قتل عام اور اس قتل عام میں شریک امریکی فوجی کو افغانستان سے امریکہ فرار کرانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پابندی کا معاہدہ منسوخ کیا جائے۔افغان پارلیمنٹ میں قندھار سے عوامی نمائندے لالی حمید زئي نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ارکان نے اتفاق رائے سے امریکہ کے ساتھ افغانستان کے فوجی معاہدے کو تحلیل کرنے پر مبنی قرارداد منظور کی ہے اور اس قرارداد کو توثیق اور اس پر عمل درآمد کے لیے صدر حامد کرزئی کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حامد کرزئی نے ابھی تک اس قرارداد پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ .......

/169